نارووال (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پنجاب کی معیشت کو 500 ارب روپے کا نقصان ہوا،نارووال کے قصبے بھینیاں شریف میں متاثرین کو امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا سیلاب سے پنجاب کو 500 ارب کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے، سیلاب سے پنجاب کی لاکھوں ایکڑ اراضی تباہ ہو گئی جبکہ 4.3 فیصد زرعی رقبہ اور 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے،حالیہ سیلاب ہمیں ایک بار پھر زراعت اور معیشت میں پیچھے دھکیل گیا ہے تاہم حکومت اس بار بیرونی امداد یا قرضوں کے بجائے خود انحصاری پر توجہ دے گی، کشکول کو خدا حافظ کہیں گے،وفاقی وزیر نے کہا 2025 کے سیلاب نے ہمیں ایک بار پھر یہ دکھایا ہے موسمیاتی تبدیلی مستقبل کا خطرہ نہیں بلکہ ایک موجودہ حقیقت ہے، آج کی تقسیم صرف ریلیف سامان کی فراہمی نہیں، یکجہتی اور امید کا پیغام ہے،دوسری جانب ریلیف کمشنر پنجاب نے کہا شدید سیلابی صورتحال سے 4 ہزار 700 دیہات متاثر ہوئے اور 104 افراد جاں بحق ہو چکے، چاروں صوبوں کے زرعی محکموں کا اجلاس بلایا ہے۔
پنجاب کی معیشت کو سیلاب سے 500 ارب کا نقصان ہوا: احسن اقبال



















