احتجاج سے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا، قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی: وزیر اعلیٰ کے پی

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج کے نتیجے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈاپور نے کہا کابینہ کا اجلاس یہاں نہیں کریں گے اس طرح اجلاس نہیں ہوتے، پنجاب حکومت کے بس میں کچھ نہیں وہ صرف راستہ روک سکتے ہیں، ملاقات کی اجازت نہیں دیتے، 4، 5 گھنٹے بٹھا دیتے ہیں، یہاں بیٹھنے کے بجائے سیلاب زدہ علاقوں میں کام کر رہا تھا، سوشل میڈیا کو چھوڑیں، ہر بندے کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا، مائننگ بل اور بجٹ بل پاس کرانے پر بھی ملاقات نہیں دی گئی،ملاقات ہونے سے کلیئرٹی ہوتی ہے،یہ لوگ کلیئرٹی نہیں چاہتے، سینٹ الیکشن پر بھی ملاقاتیں روکی گئیں، یہ چاہتے ہیں ملاقاتیں نہ ہو اور کنفیوژن بڑھتی رہے، ملاقات نہیں دیے جانے پر کیا میں جیل توڑ دوں؟ یہ ہر ملاقات پر یہاں بندے کھڑے کردیتے ہیں، میں چاہوں تو جیل جاسکتا ہوں لیکن جیل توڑنے سے کیا ہوگا، ن لیگ کو شرم آنی چاہیے، شہداکے جنازوں پر ایسی باتیں کرتے ہوئے، ن لیگ ہر چیز میں سیاست کرتی ہے، ملک میں جمہوریت تو ہے نہیں، اسمبلیاں جعلی بنائی ہوئی ہیں،وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا وفاقی حکومت نے ہمارے ساتھ کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، صوبے میں فارم47 کے ایم این ایزگھوم رہے ہیں لیکن کوئی خاطرخواہ امدادنہیں کی گئی، وفاقی حکومت کو جو ذمہ داری نبھانا چاہیے تھی ،نہیں نبھائی، میں اس پر سیاست نہیں کرتا،ہمیں ان کی امداد کی ضرورت بھی نہیں،سوشل میڈیا کے حوالے سے گنڈا پور نے سوشل میڈیا پر لوگ جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں، سوشل میڈیا نے الیکشن میں ہمیں بالکل سپورٹ کیا لیکن مجھے لوگوں نے ووٹ سوشل میڈیا پر نہیں پولنگ بوتھ پر جا کر دیے، سوشل میڈیا کا کردار ہے لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ سوشل میڈیا نے ہی سب کچھ کیا ہے، بغیر تحقیق کے الزامات لگانا ہماری اخلاقیات کی گراوٹ ہے،جب بانی پی ٹی آئی نے فائنل مارچ کی کال دی تو لوگ کیوں نہ آئے؟ وی لاگ اور جعلی اکاونٹ بنانے سے آزادی کی جنگ نہیں لڑی جاتی، ڈراموں کی وجہ سے بانی رہا نہیں ہو رہے ہیں۔