نیٹو ممالک راضی ہوں تو روس پر بڑی پابندیوں کیلئے تیار ہوں،ٹرمپ
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے نیٹو ممالک راضی ہوں تو روس پر بڑی پابندیوں کیلئے تیار ہوں۔
ٹرمپ نے لکھے گئے خط میں کہا نیٹو ممالک بھی روس کےخلاف ایسے ہی اقدامات شروع کریں، ماسکو سے ایندھن خریدنا بند کردیں تو بڑی پابندیوں کےلئے تیار ہیں،چین پر 50 سے 100 فیصد مشروط ٹیرف یوکرین جنگ کے خاتمے میں مددگار ہوگا، نیٹو کا چین پر مشروط ٹیرف روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے بعد معطل ہوجائےگا۔
امریکی صدر نے کہاچین کا روس پر مضبوط کنٹرول ہے ،ٹیرف چین کی گرفت کو کمزور کردےگا، یوکرین جنگ ہماری نہیں، بائیڈن ، زیلنسکی کی شروع کی ہوئی ،جنگ روکنے، یوکرینی و روسیوں کی جانیں بچانے میں مدد کر رہا ہوں، جیسا کہہ رہا ہوں نیٹو ویسا کرے تو یوکرین جنگ جلد ختم ہوجائے گی،نیٹو ایسا نہیں کرتا تو میرا وقت ،امریکیوں کا پیسہ ضائع کرےگا۔
دوسری جانب جی سیون وزرائے خزانہ اجلاس میںامریکہ نے جی 7ممالک سے بھارت اور چین پر ٹیرف عائد کرنے کا مطالبہ کردیا،امریکی وزیر خزانہ نے کہا روسی صدر پیوٹن کی جنگی مشین کو ملنے والی آمدنی روکنا ہوگی،تیل خریدنے والے ممالک پر ٹیرف کیلئے امریکہ کا ساتھ دیں۔



















