قطری وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات،اسرائیلی حملے پر تبادلہ خیال


واشنگٹن :(بیورورپورٹ) قطری وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےساتھ دوبدو ملاقات ،اسرائیلی حملے اور غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائٹ ہاﺅس میں عشائیے پر ہونےوالی اہم ترین ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور سٹیو وٹکوف بھی شریک تھے، ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ،ملاقات کے بعد ٹرمپ نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو نیتن یاہو کیلئے خصوصی پیغام دےکر اسرائیل بھیج دیا،ملاقات کے بعد قطری نائب مشن سربراہ حامہ المفتح نے ایکس پر بتایاصدر ٹرمپ کےساتھ شاندار ڈنر اختتام پذیر ہوا ۔

دریں اثنا قطر ی وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے امریکی حکام سے ملاقات میں زور دیا اپنی سلامتی کے تحفظ و خود مختاری کو قائم رکھنے کےلئے ہر ممکن اقدام کرینگے،جارحیت کا جواب دینے میں ہچکچاہٹ نہیں برتی جائے گی۔