اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے فلسطینیوں کو جبری بے گھر کرنے کے اسرائیلی بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہااسرائیل خطے میں امن واستحکام کی کوششوں کوسبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش کر رہا ہے، فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی اور غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں مسلسل توسیع عالمی انسانی حقوق کی بے توقیری ہے، عالمی برادری فلسطین میں انسانی حالت زار سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے۔
فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی مسترد،دنیا اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے،پاکستان



















