علیمہ کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کی بھی ضمانت ،شاہ ریز جیل سے رہا


لاہور:( کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کی بھی جناح ہاﺅس حملہ کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ،عظمیٰ خان،سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی اہلیہ بھی عدالت میں موجود تھیں،عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے شیر شاہ کی رہائی کا حکم دےدیا۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو جیل سے رہا کردیا گیا،انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کرنے کے احکامات کے بعد روبکار جمع کرانے کے بعد رہائی ملی۔