ملک میں نئے صوبے بن جائیں توکوئی مضائقہ نہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے ملک میں نئے صوبے بن جائیں توکوئی مضائقہ نہیں۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا صوبے بنانے پر قومی بحث اچھی بات ہے ،اتفاق رائے سے فیصلہ ہونا چاہیے، ساری دنیا صوبے بناتی ہے ملک میں نئے صوبے بن جائیں توکوئی مضائقہ نہیں،نئے صوبے بننے سے نچلی سطح پر سیاسی قیادت ابھرے گی ،ڈی سینٹرلائزیشن ہو جائے گی۔

وزیر دفاع نے کہابڑے ڈیم بنانے میں کم سے کم 7 سال لگیں گے، سیلاب کا خدشہ ہر سال ہو گا، بڑے ڈیم بنانے پر تنازع چل رہا ہے، چھوٹے ڈیم بنانے چاہئیں ۔