سلمان اکرم راجہ نے کالاباغ ڈیم پر گنڈا پور کے بیان کو ذاتی رائے قراردےدیا

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کالاباغ ڈیم پر علی امین گنڈا پور کے بیان کو ذاتی رائے قراردےدیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکالا باغ ڈیم کی تعمیر پر پارٹی پالیسی واضح ہے، سندھ ،کے پی کے تحفظات ہیں، ایسا منصوبہ جس پر 2صوبوں کے تحفظات ہوں وفاق کیلئے اچھا نہیں جب تک تمام فریقین متفق نہ ہوں اور سیاسی ہم آہنگی نہیں ہوتی ایسا کوئی منصوبہ قابل عمل نہیں۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہاصدارتی نظام کی بات پارٹی کی ہرگز پالیسی نہیں ،وزیراعلیٰ کے پی کا بیان میری نظر سے نہیں گزرا اگر ایسا ہوا تو میں علی امین گنڈا پور سے پوچھوں گا،فارم 47 کی پیداوارپارلیمنٹ آئینی ترمیم نہیں کرسکتی،میٹنگ میں عمران خان کا پیغام پہنچایا اپنی اپنی جیب سے سیلاب متاثرہ افراد کی مدد کریں۔