بنوں،لکی مروت:(مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کاحملہ ناکام،5 دہشتگرد جہنم واصل،6اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں وفاقی کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا ،فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ہیڈ کوارٹرز کی بیرونی سکیورٹی توڑنے کی کوشش کی،مایوسی میں بارود سے بھری گاڑی ہیڈ کوارٹرز کی دیوار سے ٹکرادی،دیوار کا ایک حصہ منہدم ہو گیا،قریبی شہری آبادی کو نقصان پہنچا اور دھماکے کے نتیجے میں 3 بےگناہ شہری زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہابہادر جوانوں نے فوری ،موثر کارروائی کرتے ہوئے ناپاک عزائم کو ناکام بنا یااور بھارتی پراکسی گروہ کے تمام 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج اور وفاقی کانسٹیبلری کے 6 بہادر سپاہی مادر وطن پر قربان ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا حملے کے منصوبہ سازوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بھارتی سرپرستی میں ہونےوالی دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں،بہادر سپاہیوں و معصوم شہریوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ،مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
دوسری جانب لکی مروت کے تھانہ سٹی کی حدود مچن خیل اڈہ میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے،علاقے میں سرچ آپریشن شر وع کردیا گیا۔
بنوں میں فتنہ الخوارج کاحملہ ناکام،5 دہشتگرد جہنم واصل،6اہلکار شہید



















