عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مسائل کو خود حل کرنا ہے،وزیراعلیٰ کے پی
پشاور: (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے فضل الرحمن نے پیسے لےکر 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا،عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مسائل کو خود حل کرنا ہے،میرے پاس کوئی اختیار نہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈا پور نے کہاعمران خان کی رہائی کے راستے میں 2بڑی رکاوٹیں موجود ہیں، پہلی رکاوٹ ملک میں آئین و قانون کی عملداری نہیں،قانون فعال ہو جائے تو خان صاحب فوری رہا ہو سکتے ہیں، دوسری رکاوٹ اسٹیبلشمنٹ کےساتھ جاری مسئلہ ہے جو خان صاحب نے خود حل کرنا ہے، ،عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے اور موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں، اپنے نظرئیے کےساتھ کھڑے ہیں اور جب تک مقصد حاصل نہیں کر لیتے جدوجہد جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہافضل الرحمن نے مال لےکر 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا،اپنی جماعت کو کہا تھا مولاناپر اعتبار نہ کریں لیکن پارٹی نے درخواست کی آپ خاموشی اختیار کر لیں، جماعت کے اصرار پر فضل الرحمن کو خوش آمدید کہا تھا۔



















