اسلام آباد (بیورو رپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار ملٹری ڈپلومیسی، معرکہ حق میں تاریخی فتح کے بعد پاکستان کیلئے سفارتی کامیابیوں کے نئے دور کا آغاز ہوگیا،بین الاقوامی میڈیا نے بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا برملااعتراف کیا، بین الاقوامی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ”مردآہن“قرار دیا،چینی وزارت خارجہ نے بھی پاکستانی فوج کو قومی استحکام کا ستون اور پاک چین دوستی کا مضبوط محافظ قرار دیا، امریکہ ، چین اور دنیا کے ساتھ متوازن تعلقات پاکستان کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کا عکاس ہیں،معرکہ حق میں پاکستان سے عبرت ناک شکست کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا جبکہ پاکستان کے دوستوں میں اضافہ ہوا،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ ، چین، سعودی عرب، ایران، ترکیہ سمیت مختلف ممالک کے سربراہوںسے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کی بدولت پاکستان کا موقف دنیا میں مضبوط طریقے سے اجاگر کیا گیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ کے تاریخی دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیلئے تاریخی جملے ادا کیے اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا، امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا،فنانشل ٹائمز نے امریکہ میں پاکستان کی پذیرائی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی اور کرییٹو اقدامات کو وجہ قرار دیا،فنانشل ٹائمز نے لکھا امریکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطے میں سٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے، امریکہ میں جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ کی تقریب کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گرمجوش استقبال کیا گیا،امریکہ کی جانب سے بی ایل اے کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینا فیلڈ مارشل کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی میں نمایاں سنگ میل ہے،امریکہ نے انسداددہشتگردی کےخلاف کاوشوں میں پاکستان کے مثبت کردار کی بھرپور انداز میں تعریف کی،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر ابھرا ،شاندارملٹر ی ڈپلومیسی کی بدولت امریکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو اہمیت دے رہا ہے، کامیاب ملٹر ی ڈپلومیسی اور پاکستان کے ابھرتے عالمی تشخص کے پیش نظر اہم ممالک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نمایاں اہمیت دے رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل کی ملٹری ڈپلومیسی، معرکہ حق میں فتح سے پاکستان کیلئے سفارتی کامیابیوں کا نیا دور شروع



















