وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے خیر مقدم کیا،اس موقع پر دونوں رہنماوں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر داخلہ نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں،محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کے مخلصانہ، برادرانہ اور موثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا جنگ ہو یا امن سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ، سعودی عرب جا کر بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے اور اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے،سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا پاکستان ہمارا برادر دوست ملک ہے اور سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔



















