مودی کے رویے سے ٹرمپ مشتعل، پاکستان امریکہ کا پسندیدہ ملک بن گیا

نیویارک (بیورو رپورٹ) امریکی اخبار سٹرٹیجک آو¿ٹ لک نے رپورٹ میں لکھا ہے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مستقل مزاجی نے ٹرمپ کو متاثر کیا ، ٹرمپ کی جانب سے دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی ستائش سے صورتحال بدلنا شروع ہوئی، جنگ بندی پر نریندرمودی کے ردعمل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشتعل کیا،پاک بھارت جنگ بندی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ردعمل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسا مشتعل کیا کہ امریکی حکومت کی نظر میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان پسندیدہ ملک کا درجہ اختیار کرگیا،نریندر مودی جنگ میں پاکستان کو نیچا دکھانا چاہتے تھے، بھارتی طیارے گرنے سے منفی نتائج نکلے، جنگ بندی کے بعد مودی واشنگٹن کا دورہ نہ کرسکے جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے لنچ پر بلایا،امریکہ نے بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دیا، امریکہ نے بھارت کو پاکستان میں مداخلت سے باز رہنے کا پیغام دیا، وائٹ ہاو¿س کی توجہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جانب ہے، اکثرہنگامہ خیزی کا شکار خطے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا احترام ایک ایسے شخص کے طور پرکیا جاتا ہے جو مشکل حالات میں بھی انتہائی پرسکون اور باصلاحیت رہتے ہیں،امریکی اخبار سٹرٹیجک آوٹ لک نے سوال اٹھایا کیا مودی دنیا کے طاقتور ترین شخص سے ٹکرلیں گے؟