کراچی:(بیورورپورٹ)سرکاری ملازم پر تشدد کیس،وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور چیئرمین چنیسر ٹاون فرحان غنی و دیگر ملزموں کاراہداری ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
پولیس نے ملزموں کو سپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ، تفتیشی افسر نے درخواست کی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا جائے تاکہ انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو پیش کیا جاسکے،عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے فرحان غنی سمیت دیگر ملزموں کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تشدد کیس،وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی کا راہداری ریمانڈ منظور



















