لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مزدور دوست پالیسی کے ثمرات ،صنعتی کارکنوں کومفت فلیٹ کی الاٹمنٹ شروع ، درخواستیں طلب ،مریم نوازکی ہدایت پر فلیٹ الاٹمنٹ میں انتقال کرنے والے صنعتی ورکرز کی بیوگان کےلئے 3،معذور ورکرز کا 2فیصد کوٹہ مقرر کردیا گیا،لاہور ،قصور کے صنعتی ورکرز سے فلیٹ کی الاٹمنٹ کےلئے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔
ورکرز ویلفیئر کمپلیکس سندر انڈسٹریل سٹیٹ قصور فیزون میں الاٹمنٹ کی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ورکرز ویلفیئر کمپلیکس میں صنعتی کارکنوں کو 750 فلیٹ مفت دئےے جائیںگے ،لاہور،قصور کے صنعتی کارکنوں کےلئے گھر بیٹھے ویب سائٹ سے درخواست فارم حاصل کرنے کی سہولت میسر ہے،مفت فلیٹ الاٹمنٹ کےلئے ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نارتھ ،ساﺅتھ کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قصور کے دفتر سے بھی فارم حاصل کئے جا سکتے ہیں ،درخواستیں جمع کرانے کےلئے 8ستمبر آخری تاریخ مقرر کردی گئی۔
مریم کی مزدور دوست پالیسی ،کارکنوں کومفت فلیٹ کی الاٹمنٹ شروع



















