اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی ،پاک امریکہ تعلقات،انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کیلئے اشتراک کار پر تبادلہ خیال کیا گیا،نیٹلی بیکر نے نشان امتیاز ملنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نیٹلی بیکر نے کہا پاکستان اہم دوست ملک ہے،تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں،بارشوں و سیلابی ریلوں کے باعث جانی نقصان پر افسوس ہے،تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے خاندانوں کےساتھ ہیں۔
محسن نقوی نے پائیدار عالمی امن کیلئے مخلصانہ اقدامات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا 4جنگیں رکوانا انسانیت کی خدمت ہے،امید ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روس یوکرین اور غزہ میں جنگ بندی کی کاوشیں بار آور ہوں گی،ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات میں وسعت اور گرمجوشی آئی ، پاکستان امن کیلئے اٹھائے ہر قدم کا خیر مقدم کرتا ہے۔
امریکی قائم مقام سفیر کی ملاقات،ٹرمپ کا4جنگیں رکوانا انسانیت کی خدمت ہے، نقوی



















