16ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد


لاہور:( کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے 16ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دیں ،ججز کو 26اگست تک اپنی نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مختلف بنکنگ کورٹس، احتساب ، خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز میں تعینات کیا گیا،عدالتی ذرائع کے مطابق تقرریوں کا مقصد وفاق کے زیر انتظام عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے جلد و بہتر فیصلے یقینی بنانا ہے۔