اپوزیشن لیڈرز کی تقرری نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع


پشاور: (بیورورپورٹ) قومی اسمبلی ،سینٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع کر دی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس وقار احمد اور جسٹس ڈاکٹر کامران حیات میاں خیل نے درخواستوں پر سماعت کی،وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا سپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین سینٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود مو¿کلین کو ڈی نوٹیفائی کیا حالانکہ عمر ایوب قومی اسمبلی ، شبلی فراز سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ہیں،الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کو نااہل کیا لیکن عدالت نے کمیشن کو مزید کارروائی سے روک دیا پھر بھی سپیکر ، چیئرمین سینٹ نے ڈی نوٹیفائی کیا۔

سپیشل سیکرٹری لا الیکشن کمیشن نے مو¿قف اختیار کیا کمنٹس تیار ہیں لیکن دیگر کیسز کی مصروفیات کے باعث ابھی تک جمع نہیں کرائے گئے،بعدازاں عدالت نے قومی اسمبلی ، سینٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے الیکشن کمیشن، سپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینٹ سے جواب طلب کر لیا۔