نوے روز میں 400 ڈاکوﺅں کی پولیس مقابلوں میں ہلاکت، سی سی ڈی کی بدولت شہر میں سنگین جرائم کم ہوگئے

لاہور (مرزا ندیم بیگ) 90 دنوں میں صوبائی دارالحکومت میں امن و امان کی نئی مثال قائم ہوگئی۔ سی سی ڈی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے عوام کو سکون مہیا کردیا۔ لاہور میں 400 ڈاکوﺅں کی مقابلے میں ہلاکت کے بعد ڈاکوﺅں نے کانوں کو ہاتھ لگا لئے۔ ہر قسم کے جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے سی سی ڈی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ 24 گھنٹے کمربستہ ہوگیا۔ ادارے کی انتھک محنت اور دن رات کی عملی کاوشوں سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں سے بدنام زمانہ اور پیشہ ور قاتلوں، ڈاکوﺅں، بھتہ خوروں کا صفایا ہونے لگا۔ پنجاب پولیس کے جوانوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی عملی کارروائیوں لاہور شہر میں امن قائم کر دیا۔ گزشتہ 3 ماہ کے دوران سٹریٹ کرائم میں ریکارڈ کمی ہوگئی۔ سربراہ سی سی ڈی کرائم کنٹرول سہیل ظفرچٹھہ کی زیر قیادت شہر امن کا گہوارہ بن گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سی سی ڈی کرائم کنٹرول کے قیام کے بعد پنجاب بھر میں ڈاکوﺅں، اجرتی قاتلوں، بھتہ خوروں، بدمعاشوں کے خاتمے سے شہری محفوظ ہوگئے۔ اغواءبرائے تاوان، سنگین وراداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصراور ڈاکو، چور اور بدمعاش لاہور چھوڑ کر روپوش ہوگئے۔ امن و امان کے مسلسل قیام کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے جوان اور افسران 24 گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔