نئی دہلی:(مشرق نیوز)ٹرمپ اصلی کی بجائے ڈمی پیوٹن سے ملے،بھارتی میڈیا مضحکہ خیز پروپیگنڈا کرنے لگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا میں کہا جارہا ہے ٹرمپ سے جس شخص نے ملاقات کی وہ روسی صدر پیوٹن نہیں بلکہ ہم شکل تھا،چلتے ہوئے اصل پیوٹن کا سیدھا ہاتھ نہیں ہلتا جبکہ ٹرمپ سے ملاقات کےلئے آنے والے پیوٹن کا سیدھا ہاتھ ہل رہا تھا،اصل پیوٹن بہت زیادہ مسکراتے نہیں اور اکثر سنجیدہ رہتے ہیں جبکہ ٹرمپ سے ملاقات کےلئے آنےوالے پیوٹن کو پریس کے سامنے ہنستے مسکراتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
مضحکہ خیز پروپیگنڈے میں بھارتی میڈیا نے ٹرمپ سے ملنے والے پیوٹن اور اصل پیوٹن کے چہرے کے خدوخال ، بالوں کے انداز میں فرق کا بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا ٹرمپ سے ملاقات کرنے والا شخص اصل روسی صدر نہیں تھا اسی وجہ سے ملاقات ناکام رہی ۔
ٹرمپ ڈمی پیوٹن سے ملے،بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز پروپیگنڈا



















