لاہور:(اپنے رپورٹر سے)ن لیگ نے ضمنی الیکشن وزیرآباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو ٹکٹ جاری کردیا۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھائی کو پارٹی ٹکٹ جاری ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا اپنے قائد نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف کے تہہ دل سے مشکور ہیں،پارٹی اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
ضمنی الیکشن وزیرآباد،ن لیگ نے بلال فاروق تارڑ کو ٹکٹ جاری کر دیا



















