بانی کے بیٹے سیاست میں آنا چاہیں تو کسی نے منع نہیں کیا، عمر ایوب

پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہاہے عمران خان کو کوئی ڈیل آئے بھی تو مانیں گے نہیں،قاسم ، سلیمان سیاست میں آنا چاہیں تو کسی نے منع نہیں کیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا عمران خان کے بیٹے جب بھی آئیں، خوش آمدید کہتے ہیں،سیاست میں مشکل حالات دیکھنے پڑتے ہیں مگربانی پی ٹی آئی کے بیٹے مضبوط ہیں،5 اگست کو عمران خان کا حکم تھا احتجاج مقامی سطح پر کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کہیں اسلام آباد نہیں جانا تو کون ہوتے ہیں وہاں جانے والے۔

عمر ایوب نے کہاپنجاب میں پولیس ظلم و بربریت پر اتر آئی، ماضی میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی تھی جس میں حکومت کو بے بس پایا، پنجاب میں حکومت پٹواری بھی مرضی کا نہیں لگا سکتی تو کیا مذاکرات کریں۔