ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: (کورٹ رپورٹ)پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے رکنیت معطلی کےخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں پنجاب حکومت، گورنر ،سپیکر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاسپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی رولز 4 اور 5کا غلط استعمال کرتے ہوئے رکنیت 15اجلاسوں کےلئے معطل کر دی،سپیکر پنجاب اسمبلی کا رکنیت معطل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے ۔