فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد ہیں،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔

دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے معرکہ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تجزئیے مسترد کرتے ہوئے کہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں،غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

برطانوی جریدے نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا پاکستان بھارتی فوجی کارروائی پر کیا ردعمل ظاہر کرے گا؟،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دوٹوک جواب دیا دشمن نے حملہ کیا تو اب کی بار بھارت کے مشرق سے آغاز کریں گے، شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی،بھارت کو سمجھنے کی ضرورت ہے وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔