اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عورت کو سرعام برہنہ کرنے، ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم، بل منظور،قومی اسمبلی کاغزہ کے عوام کےساتھ اظہار یکجہتی ،قرارداد کثرت رائے سے پاس کرلی۔
سینٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی فوجداری قوانین میں ترامیم بل کی منظوری دی،مخبر کے تحفظ و نگران کمیشن کے قیام کا بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیاگیا۔
غزہ کے عوام کےساتھ اظہار یکجہتی قرارداد میں کہا گیا ایوان اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری بربریت و اشتعال انگیز اعلانات کی شدید مذمت کرتا ہے، غزہ کے عوام تک انسانی امداد کی ترسیل کو روکنا تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،عالمی برادری فوری مناسب اقدامات اٹھائے۔
دریں اثنا قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام،غیرت کے نام پر قتل کیخلاف قرارداد بھی منظور کرلی،قرارداد میں کہا گیاایوان سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے،وفاق صوبائی حکومت کےساتھ مشاورت کے بعد سوشل میڈیا کے درست استعمال کیلئے قوانین بنائے، ڈیجیٹل حقوق، قواعد و اخلاقیات کی آگاہی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
عورت کو سرعام برہنہ کرنے، ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم، بل منظور



















