ایڈیشنل آئی جی پولیس مرزا فاران بیگ ڈی جی نیب لاہور تعینات

لاہور: (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا،مرزا فاران بیگ کو کارکردگی، دیانتداری اور قیادت کا امتزاج سمجھا جاتا ہے اب شاندار انتظامی کارکردگی پر نیب نے اعتماد کا اظہار کردیا۔

مرزا فاران بیگ نے ٹریفک نظام میں ڈیجیٹل انقلاب متعارف کرائے،واٹس ایپ ہاٹ لائن جیسے اقدامات کو پذیرائی دی، ٹریفک پولیس میں میرٹ، شفافیت اور ٹیکنالوجی کو فروغ دیا،کئی شہروں میں ٹریفک مہمات کی کامیاب نگرانی کرتے رہے، مرزا فاران بیگ نے ٹریفک سیفٹی، ہیلمٹ مہم اور شہری سہولت مراکز میں موثر اقدامات اٹھائے،ہمیشہ عوامی رابطے کو ترجیح دی، کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیا گیا، شمارپولیس کے قابل، باکردار، وژنری افسروں میں ہوتا ہے،ذرائع کے مطابق مرزا فاران بیگ کے ڈی جی نیب لاہور کی حیثیت سے کرپشن کےخلاف سخت کارروائی کا امکان ہے۔