عالیہ حمزہ کا کام ٹوئٹ کرنا نہیں، معافی مانگیں ورنہ کارروائی ہوگی، سلمان اکر م راجہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے عالیہ حمزہ کا کام ٹوئٹ کرنا نہیں، معافی مانگیں ورنہ کارروائی ہوگی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا حکومت مخالف تحریک کےلئے 90 روز والی ڈیڈلائن کو مسترد کرتا ہوں، مرزا آفریدی کے فارم ہاوس پر جانے سے میرا کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی کسی کو پیسے کی بنیاد پر سینٹ کا ٹکٹ نہیں دے گی۔