اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر زخمی، اعلیٰ قیادت بال بال بچی،بڑا انکشاف

تہران:(مشرق نیوز)اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر زخمی، اعلیٰ قیادت بال بال بچی،ایرانی نیوز ایجنسی نے بڑا انکشاف کردیا۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے وقت اعلیٰ ترین قومی سلامتی کونسل کا اجلاس جاری تھا،میزائل عمارت کے داخلی و خارجی راستوں کو نشانہ بنانے کےلئے داغے گئے تاکہ موجود اعلیٰ حکام کے فرار کے امکانات ختم کیے جا سکیں،حملہ حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ کے بیروت میں قتل کی طرز پر کیا گیا،حملے کے وقت عمارت کے نچلے حصے میں پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ محسن ایجیئی و دیگر اہم سکیورٹی و عسکری حکام موجود تھے۔

ایرانی نیوز ایجنسی نے کہادھماکے کے بعد عمارت کی بجلی منقطع ہو گئی،تمام حکام پہلے سے تیار کیے گئے ہنگامی راستے سے نکلنے میں کامیاب رہے،صدر پزیشکیان کے علاوہ کچھ دیگر حکام کو بھی باہر نکلتے وقت معمولی چوٹیں آئیں، ایرانی حکام تحقیقات کر رہے ہیں حملے میں جس حد تک درست معلومات استعمال کی گئیںکسی اندرونی فرد کی مخبری کا نتیجہ تو نہیں۔