KP میں بوٹوں کے حضور بیٹھ کر حکومت نہیں مانگیں گے: فضل الرحمن

پشاور:(بیورورپورٹ) سربراہ جے یو آ ئی فضل الرحمن نے کہا ہے کے پی میں تبدیلی ترجیح لیکن بوٹوں کے حضور بیٹھ کر حکومت نہیں مانگیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا3 صوبے بے امنی کی لپیٹ میں ، حالات بہت خراب ہیں، تازہ خبر تو ہمیشہ بد امنی کی ہی ہوتی ہے،میری تجویز ہو گی صوبے میں تبدیلی آئے اور تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے،سینٹ انتخابات پرکیا ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے ابھی تبصرہ نہیں کرسکتا ،فاٹا انضمام غلط فیصلہ تھا ،سیاسی پارٹیوں کو تسلیم کرنا ہوگا، ، قبائل کا گرینڈ جرگہ دوبارہ بیٹھے گا، مشاورت کریں گے،

امیر جے یوآئی نے کہاکے پی اور بلوچستان میں جس بچے پر ظلم ہوتا ہے میں ان کو اپنا بچہ سمجھتا ہوں، 8 سال ہو گئے فاٹا میں ایک پٹواری نہیں جاسکتا ، جمعیت علمائے اسلام سے بڑھ کر کس نے ملین مارچ کیے، عوام کا مورال بلند کرنے کےلئے پشاور میں ملین مارچ کیا،سیاستدان جیل جاتا ہے لیکن تحریک صرف رہائی کےلئے نہیں ہوتی، تحریکیں عظیم مقاصد کےلئے ہوتی ہیں، پی پی، ن لیگ، اے این پی سے اختلاف ہیں پر دشمنی نہیں، سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں ، ذاتی دشمنی نہیں، مسلح گروہوں کوتسلیم نہیں کریں گے۔

فضل الر حمن نے کہا پی ٹی آئی اپنا رویہ تبدیل کرے تو بات ہو سکتی ہے، پی ٹی آئی کے نوجوان آتے ہیں میرے ساتھ بیٹھتے ہیں سوالات کرتے ہیں،سندھ میں ڈاکووں کا راج ہے،حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن اور جیبیں بھر رہے ہیں،ملک سے دہشت گردی کیسے ختم ہوگی؟۔

امیر جے یو آئی نے کہا کیا یہ ندامت کررہے ہیں یا فاٹا میں موجود معدنیات حاصل کرنے کی چال ہے، بھتے دینے والی حکومت ہے، حکومت ماہانہ مسلح جتھوں کو بھتے بھیجتی ہے، جے یوآئی کبھی جرم میں شریک نہیں ہوگی اگر میں وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہوتا تو حکومت کا حصہ ہوتا، اسمبلیاں بکی ہیں اور میں بکاو حکومت کا حصہ نہیں بن سکتا، عوامی پذیرائی کے ریکارڈ توڑے،راستہ کیوں روکا جا رہا ہے، کسی سہارے سے اقتدار میں نہیں آئیں گے ، عوام کا فیصلہ قبول کرو، جے یوآئی کی حکومت آئی تو کرپشن اور بھتے کا خاتمہ ہوگا۔