بیجنگ:(بیورورپورٹ)پاکستان نے چین کو پاک چائنا ثقافتی کوریڈور کے قیام کی دعوت دےدی۔
وزیر مملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے عالمی گلوبل سولائزیشن کانفرنس میں شرکت کی،وزیر مملکت نے عالمی برادری بالخصوص چین کو دعوت دی پاکستان میں سیاحت، تہذیبی تحقیق و قومی ورثے کی بحالی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے اور شراکت داری کو فروغ دے۔
حذیفہ رحمان نے کہاپاکستان تہذیبوں کی سر زمین،وادی سندھ کی قدیم تہذیب، گندھارا آرٹ، بدھ مت کے آثار اور صوفی روایات کا گہرا اثر پایا جاتا ہے،ثقافت و ورثے کے فروغ کے بے شمار مواقع موجود ہیں ،دنیا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
پاکستان نے بیجنگ کو پاک چائنہ ثقافتی کوریڈور کے قیام کی دعوت دےدی



















