اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کا190 ملین پاﺅنڈ کرپشن کیس میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا،رپورٹ کے مطابق شہزاد اکبر پر الزام ہے غیر قانونی سکیم کا ماسٹر مائنڈ بن کر پاکستان کو مالی نقصان پہنچایا۔
تحقیقات کے مطابق مرزا شہزاد اکبر نے 6 نومبر 2019 کو رازداری کے معاہدے پر دستخط کیے،ذرائع کے مطابق 190 ملین پاوئنڈ کی رقم نجی ہاوسنگ سوسائٹی، کراچی کے ذمہ داری اکاﺅنٹ سے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام ”نامزد اکاﺅنٹ“ میں منتقل کی گئی، معاہدے میں شریک ملزم ضیاءالمصطفیٰ نسیم نے بھی دستخط کیے ،رقم کو سٹیٹ آف پاکستان کا اکاﺅنٹ ظاہر کیا گیا،مخصوص اکاﺅنٹ کو سٹیٹ بینک کا اکاﺅ نٹ ظاہر کر کے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام کر دیا۔
ریکارڈ کے مطابق مرزا شہزاد اکبر نے 4 سے 8 فروری اور 22 سے 26 مئی 2019 تک برطانیہ کے دورے کیے،دوروں میں شہزاد اکبر نے برطانوی ہوم سیکرٹری اور نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈی جی سے سول ریکوری اور حوالگی کے معاملات پر بات چیت کی، فروری ، مئی 2019 میں شہزاد اکبر نے برطانیہ کے دوروں میں این سی اے حکام سے ملاقاتیں کر کے فنڈز واپسی کا خفیہ روڈ میپ تیار کیا،شہزاد اکبر نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایف بی آر، ایف آئی اے اور سٹیٹ بینک نمائندوں کو رقم کی واپسی کے معاملے میں شامل نہیں کیا، شہزاد اکبر کی بدنیتی کے باعث سپریم کورٹ کو شدید مالی نقصان پہنچا۔
شہزاد اکبر کی بدنیتی کی وجہ سے 190 ملین پاﺅنڈ( تقریباً 50 ارب پاکستانی روپے) ریاست کی بجائے( نجی ہاوسنگ سوسائٹی )کو فائدہ دینے کیلئے استعمال ہوئے،ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کے تشکیل نوٹیفکیشن اور کابینہ اجلاس سے قبل 6 نومبر کو ڈیڈ پر دستخط کرنا بھی ملزم کی بدنیتی کا ثبوت ہے۔
190 ملین پاﺅنڈ کیس،سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت



















