پشاور: (بیورورپورٹ)سانحہ سوات میں ضلعی انتظامیہ،محکمہ آبپاشی،بلدیات،ریسکیو ذمہ دار،غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی منظوری دیدی گئی۔
صوبائی انسپکشن کمیٹی نے دریائے سوات میں سیلاب کے باعث 13 افراد کے ڈوبنے کے واقعے کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کردی،رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو 1122کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ، وزیر اعلیٰ نے کوتاہی کے مرتکب افراد کےخلاف تادیبی کارروائیوں کی بھی منظوری دےدی۔
رپورٹ کے مطابق فیلڈ میں محکمہ پولیس، ریونیو، ایریگیشن، ریسکیو، ٹورازم پولیس اور دیگر محکموں کے درمیان کوآرڈی نیشن کا فقدان رہا جس پر وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی متعلقہ محکمے 60 دنوں کے اندر تمام قانونی لوازمات پوری کرکے تادیبی کارروائیاں کریں،رپورٹ میں سفارش کی گئی متعلقہ محکمے اور ادارے 30 دنوں میں کوتاہیوں کو دور کریں، ادھر چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اورسائٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی متعلق ماہانہ رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گی، کمیٹی ریور سیفٹی ماڈیولز کو اگلے مون سون ایمرجنسی پلان بنانے، ریسکیو 1122 کی استعداد کو بڑھانے کیلئے منصوبہ پر کام کرے گی،رپورٹ کے مطابق دریاوں کے اطراف سیاحتی مقامات میں درپیش خطرات کی کوئی درجہ بندی نہیں کی گئی ، آبی گزر گاہوں پر تعمیرات کو روکنے کا کہا گیا ۔
سانحہ سوات میں ضلعی انتظامیہ،محکمہ آبپاشی،بلدیات،ریسکیو ذمہ دار،



















