فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی درندگی، بسوں سے 9 مسافروں کو اغواکرکے شہیدکر دیا

کوئٹہ : ( )فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی درندگی ،کوئٹہ سے لاہور جانیوالی بسوں سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے شہیدکر دیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے۔

دہشت گردوں نے بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد 9 بےگناہ پاکستانیوں کو شہید کیا، بےگناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا۔