جعلساز کے امریکی وزیر خارجہ کی آواز میں رابطے، وائٹ ہاﺅس میں ہلچل

نیویارک:(بیورورپورٹ)جعلساز کے امریکی وزیر خارجہ کی آواز میں رابطے، وائٹ ہاﺅس میں ہلچل مچ گئی۔

امریکی سفارتی کے مطابق نامعلوم شخص نے اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے مارکو روبیو کی جعلی آواز میں 3 غیر ملکی وزرائے خارجہ، امریکی گورنر اور کانگریس رکن سے رابطہ کیا،جعلساز نے آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف وزیر خارجہ مارکو روبیو کی آواز بلکہ تحریر کا انداز بھی ہو بہو نقل کیا اور تحریری پیغامات بھیجے۔

جون کے وسط میںMarco.Rubio@state.govکے نام سے جعلی Signal اکاونٹ بنایا گیا،اکاونٹ سے وائس میسجز ، ٹیکسٹ بھیجے گئے جن میں مخاطب کو Signal پر بات کرنے کی دعوت دی گئی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہاسائبر حملے کا مقصد حکام کو گمراہ کر کے حساس معلومات یا سسٹمز تک رسائی حاصل کرنا تھا،مکمل تحقیقات کرکے مستقبل میں واقعات کی روک تھام کےلئے مزید حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔