لاہور: (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 5ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر وتبادلے کر دیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج مدثر فرید کو میانوالی سے نوشہرہ ورکاں ، ایڈیشنل سیشن جج وقار منصور کو نوشہرہ ورکاں سے میانوالی ، ایڈیشنل سیشن جج شہباز احمد کھگہ کوقصور سے بورے والا ،ایڈیشنل سیشن جج ملک ساجد کو شیخوپورہ سے قصور اور ایڈیشنل سیشن جج ایم خان کو شیخوپورہ سے فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔
5ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر وتبادلے



















