قومی ایئر لائن کی نجکاری کےخلاف درخواست خارج

لاہور:(کورٹ رپورٹر)عدالت نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کےخلاف درخواست خارج کر دی،مختصر فیصلہ جسٹس جواد حسن نے سنایا۔

عدالت عالیہ نے کہا قومی ایئر لائن کی نجکاری کےخلاف درخواست خارج ہونے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی، جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کیا عدالت آئینی دائرہ کار میں ایسی درخواست کو سماعت کے قابل قرار دے سکتی ہے؟، نجکاری کمیشن نے پہلے ہی نجکاری کے اشتہارات و مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے پر اخراجات کر رکھے ہیں۔