سعودی عرب کا امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم سے اظہار تشکر


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف کہا ہے مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کےساتھ پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کےلئے سعودی عرب کے اہم مفاہمتی کردار کو سراہتے ہیں۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی،وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد ،وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کےلئے اپنے پر خلوص جذبات کااظہار کیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے ساتھ اپنی حالیہ 24 جون کی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مشرق وسطیٰ میں امن کےلئے سعودی عرب کی کوششوں کےساتھ پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کےلئے مفاہمتی کردارکو سراہا،سعودی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔