غزہ میں ا سرائیلی دہشتگردی،حماس کے بانی رہنما سمیت درجنوں فلسطینی شہید

غزہ،مقبوضہ بیت المقدس :(مشرق نیوز)اسرائیلی دہشتگردی،غزہ میں بمباری،حماس کے بانی رہنما سمیت درجنوں فلسطینی شہید،غذائی قلت نے 66 بچوں کی جان لے لی،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پناہ گزین کیمپوں، سکولوں ،گھروں کو نشانہ بنایا،شہدا میں بچے بھی شامل ہیں۔

ادھراسرائیلی فوج نے کہا 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے ماسٹر مائنڈ حماس لیڈر عیسیٰ العیسی کو صابرہ میں شہید کردیا، العیسی کا حماس کے بانیوں میں شمار ،جنگجو ونگ سپورٹ ہیڈ کوارٹر کے سربراہ تھے،دوسری جانب غزہ کی پٹی میں غذائی قلت کے باعث 66 بچے جاں بحق ہو گئے۔

فلسطینی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی میں محاصرہ جاری رہنے، گزرگاہوں کی بندش اور خوراک کی قلت نے بچوں کی جان لی،ادھر فلسطینیوں نے اسرائیلی بمباری میں شہید ہونےوالے درجنوں افراد کی تدفین کےلئے خان یونس میں نئی قبریں تیار کرنا شروع کر دیں۔