سینئر سیاستدان تہمینہ دولتانہ علیل، ہسپتال داخل،کامیاب سرجری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر بیگم تہمینہ دولتانہ علیل ،ہسپتال داخل،کامیاب سرجری کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کو اپینڈکس درد کی وجہ سے پولی کلینک ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔