سنیارٹی کا تعین ، جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے

اسلام آباد: ( ) جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے ، صدر آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی، لسٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہوں گے، باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ۔

صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر و دیگر 2 ججز کے تبادلوں کو بھی مستقل قرار دے دیا، سنیارٹی لسٹ کے مطابق ٹرانسفر ہونے والے جسٹس خادم حسین سومرو 9 ویں، جسٹس آصف 11 ویں نمبر کے جج ہوں گے۔