اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاہے امریکہ کےساتھ اچھے تعلقات کا مطلب یہ نہیں غلط چیز میں بھی ساتھ دیاجائے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا علم تھا ایران بدلہ لیے بغیر نہیں رکے گا، تہران نے قطر میں امریکی اڈے پر حملہ کیا اورباوقار طریقے سے اپنا بدلہ لینے کے بعد بحران سے نکلا ، اسلامی و اخلاقی فرض ہے ایران کو سپورٹ کریں، ایران نے سلامتی کونسل میں سب سے پہلے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور اپنی پارلیمنٹ میں بھی ایسا ہی کیا، ایرانی صدر نے تقریر کی تو پوری پارلیمنٹ نے تشکر پاکستان کے نعرے لگائے، بیک گراونڈ میں ایران کو پاکستان کی بھرپور سیاسی سپورٹ حاصل تھی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کشیدگی نہ رکتی تو بات ایران سے بھی آگے بڑھ جاتی، قیاس آرائیاں کی گئیں پاکستان کیا موقف لے گا،امریکی حملے کےخلاف واضح پوزیشن لے کر بیان جاری کیا، اچھے تعلق کا مطلب یہ نہیں غلط چیز میں بھی ساتھ دیا جائے،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے صدر بہت گرمجوشی سے ملے، پاکستان کی کوشش سے او آئی سی اجلاس میں ایران کے معاملے پر خصوصی سیشن ہوا، فیلڈ مارشل نے بھی بھرپور کوشش کی ایران کو صورتحال سے نکالا جائے۔
اچھے تعلقات کا مطلب یہ نہیں غلط چیز میں بھی امریکہ کا ساتھ دیں، اسحاق ڈار



















