اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے ایران اسرائیل سیزفائر خوش آئند ہے،جنگ بندی میں پاکستان نے انتہائی موثر کردار ادا کیا۔
شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میںوفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا، لیوی متعین کرنے کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دےدی گئی،کابینہ نے خطے کی کشیدگی میں کمی کیلئے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کوزبردست خراج تحسین پیش کیا اور قرارداد کی منظوری دی۔
وزیراعظم نے کہا ایران اسرائیل جنگ بندی خوش آئند ہے، پاکستان کی جانب سے برادر اسلامی ملک کی بھرپور حمایت کی گئی،جنگ رکوانے میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا،ایران نے اپنے دفاع میں اسرائیل کو بھرپور جواب دیا، ایرانی قوم نے بڑی جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا، تہران نے پاکستان کا کھلے دل سے شکریہ ادا کیا، ایرانی صدر نے آصف زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لےکر شکریہ ادا کیا، ایران کی پاکستانی سیاسی، عسکری قیادت اور عوام کی تعریف کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
شہبازشریف نے کہاامریکی صدر نے فیلڈ مارشل کی کھلے دل سے تعریف کی، ٹرمپ سید عاصم منیر کی صلاحیتوں کے معترف ہیں،بجٹ پر بہت محنت کی گئی، وزیر خزانہ ،پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ایوان میں حکومتی اراکین کی تعداد قابل اطمینان ہے، نائب وزیراعظم ،حلیف جماعتوں کی بجٹ میں کاوشیں قابل ستائش ہیں، صدر مملکت آصف زرداری ،بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکر گزار ہوں، نئے مالی سال معیشت کو مزید مستحکم بنائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا پاک فوج نے دشمن کو شکست فاش دی، پاک فوج فتنہ الخوارج کو کاری ضرب لگا رہی ہے، دشمن کےخلاف جنگ جیتیں گے،محرم کا آغاز ہونے جا رہا ہے، وفاق ،صوبوں میں امن و امان کیلئے مو¿ثر اقدامات کئے جائیں، مجالس و جلوسوں میں امن ، بھائی چارے کا مظاہرہ کیا جائے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















