کوئٹہ: (بیورورپورٹ) محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔
چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی موجود تھے۔
اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاملک کے متعددشہروں سے رویت کی شہادتیں ملیں،جمعہ کویکم محرم ہے،یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔
محرم کا چاند نظر آگیا،یوم عاشور 6 جولائی کو ہوگا



















