اسلام آباد:(بیورورپورٹ)تمام شہریوں پر فرض ہے آئین کی بالادستی تسلیم کریں،ریاست کےخلاف مسلح کارروائی یا تشدد بغاوت سمجھی جائے گی،اسلامی نظریاتی کونسل نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا،تمام مسالک کے علما کے دستخط بھی موجود ہیں۔
ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کسی فرد کو اختیار نہیں حکومتی،سکیورٹی فورسز سمیت کسی فرد کو کافر قرار دے، لسانی تعصب،فرقہ واریت کی تحریکوں کا حصہ بنے سے گریز کیا جائے، انتہا پسندی،فرقہ واریت و تشدد کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
ریاست کیخلاف کارروائی یا تشدد بغاوت سمجھی جائے گی:اسلامی نظریاتی کونسل



















