اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے قائمہ کمیٹیاں کیسز ختم کرانے کےلئے نہیں بنیں،قانون کے مطابق ہی چلیں گے، قائمہ کمیٹیوں کا ملاقاتوں، میاں بیوی کو جیلوں میں ملوانے، عدالتوں سے تاریخیں کم کرنے کا اختیار نہیں۔
اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا سٹینڈنگ کمیٹی کے رولزسب نے ملکر بنائے ، کمیٹی کے پاس پولیس تفتیش کا اختیار لینے کا حق نہیں ،سٹینڈنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا پیج ون اور پیج 17 قیدی نمبر 804 ہو گا تو اسمبلی سیکرٹریٹ کچھ نہیں کر سکے گا،اپوزیشن تنقید کےساتھ ساتھ دوسروں کو سننے کا بھی حوصلہ رکھے، تنقید کرنےوالے اپنے دور میں نفرت کے بیج بوتے رہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہاپی ٹی آئی دور میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی گئیں، سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا گیا، اپوزیشن بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کےلئے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے، کسی وزیر کے پاس اختیار نہیں کرپشن کیسز معاف کر دے،کاش وزارت انسانی حقوق کے پاس کرپشن کیسز کی سزا معطلی کا اختیار ہوتا تو میں حاضر تھا، کاش جیل میں میاں بیوی کو ساتھ رکھنے کا اختیار ہوتا تو میں ضرور کرتا،وزیر قانون نے سوال کیا کیا مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑنے پر چادر و چاردیواری پامال نہیں ہوتی، فریال تالپور کو عید سے پہلے جیل میں ڈالا گیا، چادر و چاردیواری پامال نہیں ہوئی؟،مجھے خوشی ہوتی اگر کہا جاتا ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سطح پر اے سٹیٹس ملا ، چائلڈ میرج ایکٹ، کرسچن میرج ایکٹ پر بات ہوتی تو خوشی ہوتی،معصوم موضوع کو سیاست کی نذر کر دیا۔
قائمہ کمیٹیاں کیسز ختم کرانے کےلئے نہیں بنیں،اعظم نذیر تارڑ



















