دوحہ: (مشرق نیوز) قطری وزیراعظم نے کہاہے ایرانی حملہ ناقابل قبول،تعلقات متاثر ہوں گے۔
لبنانی وزیراعظم نواف سلام کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد بن عبدالرحمن جاسم نے کہاایران نے امریکی اڈے پر حملہ کرکے قطرکی خودمختاری کو نقصان پہنچایا، حملہ ملکی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاسداران انقلاب کا حملہ خطے کے امن کےلئے خطرہ ہے،امید ہے مستقبل میں ایران خلیجی ممالک پر جارحیت نہیں کرے گا بلکہ خلیج کےساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کےلئے کام کرے گا،قطری فضائیہ نے کامیابی سے ایرانی حملے کا دفاع کیا، جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
قطری وزیراعظم نے کہاایرانی صدر نے امیر قطر کو فون کرکے امریکی اڈے کو نشانہ بنانے پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہاحملے کا ہدف امریکی اڈا تھا، قطر نہیں، امیر قطر نے جواب دیا ایران سے ایسے اقدامات کی توقع نہیں کرتے۔
محمد بن عبدالرحمن نے کہاقطر کی ریاست پر حملہ ناقابل قبول ،سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے، معاملے پر خلیج تعاون کونسل کی دوست ریاستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ایرانی حملے سے حیرت ہوئی، قطری فضائیہ نے ایک کے سوا تمام میزائلوں کو روکا، خطے میں ہونےوالی تبدیلیوں پر نظر ہے،غیر ذمہ دارانہ اقداما ت سے عدم استحکام پیدا ہوتا ہے۔
قطری وزیراعظم نے کہا امریکی دوستوں نے مشورہ دیاایران سے بات چیت کی جائے، ایران اسرائیل تنازع کا سفارتی حل چاہتے ہیں، جنگ بندی معاہدے پر اتفاق خوش آئند ہے،خطے میں امن کے خواہاں ہیں،امید ہے سفارتکاری کامیاب ،جنگ بندی برقرار رہے گی،اسرائیل نے خطے کو جنگ میں دھکیلا،غزہ میں بھی جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں،اسرائیل عدم استحکام کا ذمہ دار ہے، خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک بنانے کے خواہاں ہیں،2روز میں غزہ میں جنگ بندی کےلئے حماس ،اسرائیل کے درمیان بلا واسطہ بات چیت شروع ہوگی، امید کرتے ہیں اسرائیل ایران کیساتھ جنگ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غزہ میں جارحیت نہیں بڑھائے گا۔
لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے کہا دوحہ اجلاس میں خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا، ایرانی حملے پر قطر کےساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، لبنان خطے میں امن کا خواہاں ہے، اسرائیل ،ایران کی جنگ میں گھسیٹا جارہا تھا لیکن خود کو جنگ سے بچانے میں کامیاب رہے، اسرائیلی قابض افواج کی بے دخلی کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، اسرائیل کا ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور ایرانی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب قطر نے امریکہ کے زیر انتظام العدید ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط ارسال کر دیا،قطر کی وزارت خارجہ نے کہا حملہ’ ’انتہائی خطرناک“ اور ملکی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، کھلی جارحیت کی نوعیت اور پیمانے کے مساوی و بین الاقوامی قوانین کے مطابق براہ راست جواب دینے کا حق محفوظ رکھتےہیں۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















