ایران کے ہاتھ سے بم چھین لیا، تہران میں رجیم چینج ہونا چاہیے:ٹرمپ

واشنگٹن (بیورو رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہماری شاندار فوجی کامیابی نے بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پرسوال کیا رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال ویسے سیاسی طورپردرست نہیں لیکن اگر موجودہ ایرانی حکومت ایران کوعظیم نہیں بناسکتی تو رجیم چینج کیوں نہیں ہوناچاہیے؟، امریکی صدر نے ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے امریکی حملے کے بارے میں کہا ہم نے شاندار فوجی کامیابی حاصل کی ، کامیابی میں بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا ، اگر انہیں موقع ملتا تو بم ضرور استعمال کرتے، حملے میں امریکی فوج نے بہادری اور ذہانت کا استعمال کیا، B-2پائلٹ میزوری میں بحفاظت لینڈ کرگئے۔