او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس، مختلف ممالک کے 40 سے زائد سفارتکار شریک

استنبول (مشرق نیوز) ترکیہ کے شہر استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری ہے۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی او آئی سی اجلاس میں شریک ہیں جبکہ اجلاس میں مختلف ممالک کے 40 سے زائد سفارتکار شرکت کر رہے ہیں، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔او آئی سی کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔

اجلاس میں ایران کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے، اجلاس میں اسحاق ڈار پاکستان کا موقف پیش کریں گے، او آئی سی اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی حملوں اور ایران اسرائیل تنازع پر خصوصی سیشن ہو گا جبکہ ترک صدر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اجلاس شروع ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جارحیت کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل نے 15 جون کو ہونے والے مذاکرات سے 2 روز قبل ایران پر حملہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے سے ظاہر ہے کہ وہ سفارتکاری کیخلاف ہے، ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت میں امریکہ بھی شامل ہے، امریکہ کی براہ راست اس جارحیت میں شمولیت سب کیلئے خطرناک ہو گی۔