اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سرکار ا فسر اپنے،بیوروکریٹس اہلخانہ کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کے پابند،سینٹ نے سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا، اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ملک بھر میں سیاستدان اپنے اثاثے ظاہر کرتے ہیں، بل کے مطابق گریڈ 17 ،زائد کے افسر شریک حیات ،زیر کفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئر کریں گے، گریڈ 17 سے اوپر کے افسر اپنے غیر ملکی و ملکی اثاثے ،واجبات ڈکلیئر کریں گے،مالی تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ساتھ ڈیجیٹل طور پر فائل کی جائیں گی، عوام کو رسائی حاصل گی تاہم انکشافات عوامی مفادات ،شخص کی پرائیویسی ،سکیورٹی کے درمیان توازن کو مد نظر رکھ کر کیے جائیں گے۔
ترمیم معلومات تک رسائی کے ایکٹ کے تحت ہے، مقصد رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت اثاثہ جات کے اعلان کو یقینی بنانا ہے تاکہ گریڈ 17 سے 22 کے اعلیٰ عہدیداروں کے ملکی و غیر ملکی اثاثے عوام کےلئے قابل رسائی ہوں، اثاثوں کی تفصیلات ڈیجیٹل فائل کی جائیں گی،اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے والے افسروں کی ذاتی معلومات، شناختی کارڈ نمبر، پتہ، بینک اکاونٹ کی تفصیلات کا تحفظ کیا جائے گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خطرے پر مبنی تصدیق کےلئے ضروری وسائل اور فریم ورک فراہم کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش کردیا گیا، خاتون کو سرعام برہنہ کرنے ،ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کی تجویز دےدی گئی، خاتون پر مجرمانہ حملہ کرنے یا سرعام برہنہ کرنے پر ملزم کو وارنٹ کے بغیر گرفتار کیا جاسکے گا، عمر قید، جائیداد کی ضبطگی ،جرمانہ ہوگا،ہائی جیک کرنے والے کو پناہ دینا ناقابل ضمانت اور نا قابل مصالحت ہوگا۔
سرکار ا فسر اپنے،بیوروکریٹس اہلخانہ کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کے پابند،سینٹ میں بل منظور



















