اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کی مکمل حمایت کااعلان کردیا،ترجمان دفترخارجہ نے کہا اسرائیلی جارحیت ایرانی خودمختاری اور سالمیت پر براہ راست حملہ،ایران کو اقوام متحدہ چارٹر کے تحت دفاع کا حق ہے۔
ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا پاکستان ایران پر اسرائیلی بلاجواز اور غیرقانونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹراورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ایران کواقوام متحدہ کے آرٹیکل51کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، ایران پاکستانیوں کے انخلا کیلئے بھرپور تعاون کررہا ہے، تقریباً 3 ہزار پاکستانی ایران سے نکال لیے گئے،ایران کی ایٹمی تنصیبات پر نشانے بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،ایران پاکستان کا قریبی دوست، ہمسایہ اور شراکت دار ہے، پاکستان ایران کے ساتھ ہر سطح پر رابطے میں ہے۔
علاقائی تناظر میں بات کرتے ہوئے شفقت علی خان نے کہا پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم پھیلاو¿ پر مذاکرات ہوئے ہیں، عید کے موقع پر سرینگر جامع مسجد اور عیدگاہ میں نماز کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے، مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو پابند سلاسل رکھا گیا،پاکستان دہشت گردی کا شکار ملک ہے، کینیڈین انٹیلی جنس ایجنسی کے حالیہ بیانات غیر حیران کن اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، امریکہ کےساتھ پاکستان کے دیرینہ اور گہرے تعلقات ہیں، پاک بھارت جنگ بندی پر امریکی بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان نے ایران میں رجیم چینج سے متعلق قیاس آرائیوں کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے کہا ایران عالمی جوہری ادارے کےساتھ مسلسل رابطے میں رہا ہے۔
ایران کو جواب کاپورا حق حاصل،مکمل حمایت کرتے ہیں:پاکستان



















